Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنما، صحافیوں اور یوٹیوبرز کیخلاف ’غدارِ وطن‘ کے بینرز آویزاں

بینرز پر پی ٹی آئی کا بیانیہ شئیر کرنے والے صحافیوں، یوٹیوبرز اور رہنماؤں کی تصاویر موجود
شائع 24 جولائ 2024 05:00pm
کراچی میں اوور ہیڈ برج پر آویزاں ایک بینر
کراچی میں اوور ہیڈ برج پر آویزاں ایک بینر

ایک طرف ملک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگائے جانے باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب اس جماعت کا بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کئے جار ہے ہیں۔

کراچی کی سڑکوں پر موجود اوور ہیڈ برجز سمیت کئی شہروں بشمول اسلام آباد اور راولپنڈی بل بورڈز پر بینرز لگائے گئے ہیں، جن میں پی ٹی آئی کا بیانیہ شئیر کرنے والے صحافیوں، یوٹیوبرز اور رہنماؤں کی تصاویر نام کے ساتھ موجود ہیں۔

امریکا کا پی ٹی آئی کے دفاتر پر چھاپوں اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارِ تشویش

ان بینرز میں موجود اشخاص کو ’غدارِ وطن‘ قرار دیا گیا ہے، جبکہ تصاویر کے بیک گراؤنڈ میں نذر آتش کئے گئے جناح ہاؤس کی تصاویر موجود ہیں۔

ان بینرز پر شہبازگل، عادل راجہ، شاہین صہبائی، احمد نورانی، صابر شاکر، شہزاد اکبر، اظہر مشوانی، اور شایان علی جیسے کئی لوگوں کے نام شامل ہیں، ان میں سے اکثر ملک سے باہر موجود ہیں۔

اسلام آباد کے ایف 10 مرکز میں آویزاں بینر پر ’عوام کو جھوٹ سے گمراہ کرنے والے‘ درج ہے، جبکہ کراچی کے ڈرگ روڈ پر لگے بینر پر ’پاکستان دشمن قوتوں سے ڈالر لے کر پاکستانی عوام کو جھوٹ سے گمراہ کرنے والے غدارِ وطن‘ لکھا ہے۔

Banners

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)