Aaj News

منگل, نومبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی پہلی اے آئی خاتون انفلوئنسر نے سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستانی انفلوئنسر کھانوں کی شوقین بھی بتائی گئی ہیں
شائع 24 جولائ 2024 04:54pm
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کو حیران کر دیا۔

شبنم زئی نامی پاکستانی انفلوئنسر کا باقاعدہ انسٹاگرام ہینڈل بھی موجود ہے جس پر وہ اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کرتی ہیں جن میں انہیں پاکستان کے شمال علاقہ جات میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ایک ہفتہ قبل ہی انسٹاگرام پر انٹری دی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے انکی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

شبنم زئی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو میں لاہور یونیورسٹی منیجمنٹ سائنس کی ایم بی اے کی طالبہ بتایا گیا ہے، علاوہ ازیں وہ اسلام آباد کی رہائشی بھی بتایا گیا ہے۔

پاکستانی انفلوئنسر کھانوں کی شوقین بھی بتائی گئی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے۔

شبنم زئی نے اپنا تعارف ایک ماڈل، کھانوں کی شوقین، اور فٹنس فریک کے طور پر کروایا ہے۔

first pakistani influencer

Ai Technology\

Shabnam zai