Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنوں جرگہ کے مطالبات پر عمل درآمد شروع، 8 افراد گرفتار

پولیس نے مسلح افراد کے تین ٹھکانوں پر چھاپے مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 06:27pm

بنوں جرگہ کے مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو گیا پولیس کے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مسلح افراد کے تین ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، چھاپے کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بنوں جرگہ کے مطالبات پر کارروائی کے دوران مسلح افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔بغیر نمبر پلیٹ فیلڈر گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ جبکہ 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

بنوں واقعے پر عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کردیں

کارروائی کے بعد عوام نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ڈی پی او بنوں ضیا الدین کے مطابق آج کی کاروائی جرگہ کی ڈیمانڈ کے پوانٹ نمبر دو پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔

ڈی پی او بنوں نے مزیہد کہا کہ آج تین مراکز پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے مسلح افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

بنوں میں امن دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے حکومت سے بنوں سے مسلح گروہوں کہ دفاتر کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

Bannu

JIT FOR BANNU