Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیسمین بھسین کورنیا کے نقصان کے بعد پہلی بار منظر عام پر

اپنی آنکھوں کی ایک جھلک دکھائی
شائع 24 جولائ 2024 04:31pm

حال ہی میں ایک تقریب میں کانٹیکٹ لینس پہننے کی وجہ سے آنکھوں میں تکلیف کا شکار ہونے والی اداکارہ جیسمین بھسین بدھ کی صبح منظر عام پر آئیں۔ جب انسٹا گرام پر ایک پاپارازی نے ممبئی ہوائی اڈے پر اداکار کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

ویڈیو میں جیسمین اپنی گاڑی سے اتر رہی ہے اوراس نےسن گلاسز لگائے ہوئےتھے۔

جب پاپارازی نے اس سے پوچھا کہ وہ اب کیسی ہے، تو اس نے انگوٹھے کا نشان دکھایا اور مسکرائی۔ البتہ اداکارہ نے پاپارازی سے اس کی تصاویر کھینچتے وقت فلیش کا استعمال کرنے سے منع کردیا۔

کانٹیکٹ لینس ، احتیاط کیجیے کہیں اس خوبصورتی کی بھاری قیمت نہ چکانی پڑ جائے

ایک مختصر پوز دینے کے بعد ، جیسمین نے اپنا چشمہ اتار کر اپنی آنکھوں کی ایک جھلک دکھائی اس نے ہاتھ ہلایا اور ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہوئی۔ ایک پاپارازی نے اسے اپنا خیال رکھنے کے لئے کہا۔ اس نے جواب دیا، ”اپنی دعاوں میں مجھے یادرکھیں۔“

یاد رہے کہ ایک تقریب میں کانٹیکٹ لینس پہننے کے بعد جیسمین کی آنکھوں میں شدید تکلیف ہوگئی تھی۔ جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں تو انہوں نے بتایا کہ اس کے کورنیا کو نقصان پہنچا ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle