Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مادھوری ڈکشت نے بالی وڈ سپر اسٹارز کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے

شاہ رخ خان، اکشے کمار، سیف علی خان اور سلمان خان کی خوبیاں بیان کیں
شائع 24 جولائ 2024 04:02pm

حال ہی میں او ٹی ٹی شو ’دی فیم گیم‘ می بالی وُڈ کی سپر اسٹار اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی وُڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات کو شیئر کیا ۔ انہوں نے ہر اداکار کے بارے میں اپنی رائے پیش کی اور سیٹ پر انکے طرز عمل اور منفرد خوبیوں کی تعریف کی۔

کئی دہائیوں تک بالی وُڈ فلم انڈسٹری پرراج کرنے والی مادھوری نے ان تمام اداکاروں کےساتھ کام کیا ہے اور فلم انڈسٹری کو کامیاب فلمیں دیں۔ جو فلم بینوں کے ذہنوں پرہمیشہ نقش رہیں گی۔

سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں مادھوری نے شاہ رخ خان کو بہت مہذب اور خیال رکھنے والا انسان قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ نے ہمیشہ ان کا خیال رکھا ہے اور وہ سیٹ پر بھی ان کا دھیان رکھتے تھے اور پوچھتے رہتے تھے کہ وہ آرام سے ہیں ، انہیں کوئی ضرورت تو نہیں۔ان دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ اور ان کی فلموں نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔ جن میں ”دل تو پاگل ہے“ ، ”دیوداس“ ، “کوئلہ شامل ہیں۔

اکشے کمار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مادھوری نے ان کی فطرت کے بارے میں بتایا کہ وہ خود کو منوانا چاہتے تھے۔ وہ سیٹ پر ایک جوکر دکھائی دیتے تھے،جو اپنی حس مزاح سے ماحول کو ہلکا پھلکا اور خوشگوار بنادیتے تھے۔ انہوں نے فلم ”آرزو“ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

مادھوری کے مطابق، سیف علی خان اکثر ان کی بات چیت میں ہلکے پھلکے مزاح ٹچ کا اضافہ کرتے ہیں۔ وہ ایک اچھا حس مزاح رکھتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔

سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ ان کےاندر ایک شرارتی انسان چھپا ہوا ہے۔ اپنی اچھلتی کودتی فطرت کے باوجود وہ نرم لہجے میں بات کرتا ہے۔انہوں نے ایک ساتھ “ ہم آپ کے ہیں کون“ اور ”ساجن“ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا تھا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle