Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپکس سے محض چند دن قبل پیرس میں آسٹریلوی خاتون سے اجتماعی زیادتی

خاتون نے جان بچاکر کباب شاپ میں پناہ لی، اسٹریلوی حکومت کی طرف سے واقعے کی شدید مذمت
شائع 24 جولائ 2024 03:41pm

فرانس کے دارالحکومت میں 26 جولائی سے اولمپکس شروع ہورہے ہیں۔ پیرس بھر میں جشن کا سماں ہے۔ ایسے میں ایک انتہائی گھناؤنا واقعہ رونما ہوا ہے جس نے سیکیورٹی کے حوالے سے سوال کھڑے کردیے ہیں۔

آسٹریلیا کی 25 سالہ خاتون کو ایک کباب شاپ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مدد کے لیے چلاتی رہی۔ اس واقعے پر آسٹریلیا نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے کہا ہے کہ مجرم حلیے سے افریقی لگ رہے تھے۔ خاتون نے سڑک کے کنارے واقع کباب شاپ میں پناہ لینے کی کوشش کی۔ پیرس کے حکام بتایا کہ یہ واقعہ 20 جولائی کی نصف شب کا ہے۔

پولیس نے قرب و جوار کے مکانات ار دکانوں سے سی سی ٹی وی نکال کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان کا تعین اب تک نہی ہوسکا۔ اولمپکس کے موقع پر دنیا بھر سے ایتھلیٹس اور عوام آتے ہیں، ایسے میں کسی عورت سے اجتماعی کا واقعہ رونما ہونا شہرکے لیے انتہائی شرم ناک و تشویش ناک ہے۔

CCTV footage

AUSTRALIAN LADY

GANG RAPED IN PARIS

NONE HELPED