Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بگ باس اوٹی ٹی 3: انیل کپور نے سلمان خان کے سیزن 2 سے زیادی ویوز حاصل کر لیے

او ٹی ٹی 3 کو تین ہفتوں کے اندر 42 فیصد زیادہ ویوز ملے
شائع 24 جولائ 2024 01:24pm

بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کے ذریعے انیل کپور نے ڈیجیٹل دنیا میں بطور میزبان قدم رکھا ہے۔ اس سے قبل سلمان خان بگ باس کی میزبانی کے فرائض کامیابی سے انجام دے رہےتھے۔

سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم“سکندر“ کی تیاری پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔اور اسی وجہ سے انہوں نے بگ باس سیزن تھری کی میزبانی سے انکار کردیا تھا۔

اننت امبانی کی شادی میں سلمان خان ’ٹیڑھی نظروں‘ سے کسے دیکھ رہے تھے

اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناظرین نے نہ صرف انیل کپورکو میزبان کے طور پر قبول کر لیا ہے،بلکہ تیسرے سیزن نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کے مقابلے میں زیادہ ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق، انیل کی میزبانی میں ہونے والے شو نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 5.3 ملین ویوز حاصل کیے، جبکہ بگ باس او ٹی ٹی 2 نے 2.4 ملین ویوز حاصل کیے تھے۔ اس کے علاوہ بگ باس او ٹی ٹی 3 کو تین ہفتوں کے اندر 42 فیصد زیادہ ویوز ملے ہیں۔ اورتیسرے سیزن نے 17 ملین سے زیادہ ویورزحاصل کیے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle