Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی نصیبو لال کے کنسرٹ میں انٹری نے مداحوں کو حیران کر دیا

مجھے نصیبو لال جی سے عشق ہے
شائع 24 جولائ 2024 12:40pm

نصیبو لال نےحال ہی میں برطانیہ میں ایک میوزک کنسڑٹ منعقد کیا ، جس کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پرگردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ اسٹیج پر اپنی پرفامنس دے رہی ہیں کہ اچانک بھارتی گلوکارہ سنندا شرما مداحوں کے درمیان سے نکل کر انتہائی پر جوش انداز میں اپنی انٹری دیتی ہیں۔

اس لائیو پرفارمنس کے دوران وہ نصیبو لال کو گلے لگاتی ہیں۔

نصیبو لال کے بیٹے کا حلیہ اور پرفارمنس مذاق کا نشانہ بن گئے

نصیو لال خوش ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ، یہ بہت ہی پیاری ہیں اور بہت اچھا گاتی ہیں۔ اور آج میری حوصلہ افزائ کے لیے یہاں آئی ہیں۔

بھارتی گلوکارہ نے پنجابی میں کہا کہ، جیسے ہی مجھے معلوم ہواکہ نصیبو لال برمنگھم میں کنسرٹ کررہی ہیں۔ میں لندن سے بھاگتی ہوئی یہاں آئی ہوں ، کیونکہ میں اس کنسرٹ کو چھوڑ نہیں سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ”بلی آکھ“ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھے والی سنند شرما کے مقبول گانوں میں ”تیرے نال نچنا“، ”میں ممی نو پسند“، ”دوجی وار پیار“ اور ”اڑ دی پھراں“ سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

singer

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity