Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر چینی شہری لڑ پڑے، ڈنڈا لگنے سے ایک زخمی

زخمی شخص کی شناخت لیو چن کے نام سے ہوئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
شائع 24 جولائ 2024 11:21am

راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر چینی شہریوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک چینی شہری زخمی ہوگیا۔

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کی حدود میں 2 چینی شہریوں کا لین دین کے تنازع میں جھگڑا ہوا، اس دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک چینی شہری زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت لیو چن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

rawalpindi

china

chines clash