نصیبو لال کے بیٹے کا حلیہ اور پرفارمنس مذاق کا نشانہ بن گئے
نصیبو لال ایک مشہور پاکستانی لوک گلوکارہ ہیں۔ انہوں نے سرائیکی، پنجابی اور اردو زبانوں میں کئی مشہور گیت گائےہیں۔ لیکن انہیں اصل پہچان پاکستانی پنجابی فلموں کے لئے پلے بیک گلوکار کی حیثیت سے ملی۔
نصیبو لال ان دنوں اپنے لائیو کنسرٹ کے لئے برطانیہ میں مقیم ہیں. گزشتہ رات انہوں نے برمنگھم میں اسٹیج پر پرفارم کیا۔ نصیبو لال کے بیٹے نےبھی اسٹیج پراپنی پرفارمنس دی۔ اس نے لائیو پرفارمنس کے لئے بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کے مشہورگانے ”وی کملیا“ کا انتخاب کیا۔ نصیبو لال نے بھی اپنے بیٹے کی پرفارمنس کے دوران اس کا ساتھ دینے کی کوشش کی۔
جوان بہن کی اچانک موت نے ونیزہ کی زندگی کو کیسے بدل دیا
سوشل میڈیا صارفین کو اس کی آواز، شکل اور حلیہ بالکل پسند نہیں آیا اور وہ اس پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔ایک صارف کے لکھا کہ، کسی نے سچ کہا تھا کہ ضروری نہیں کہ نصیبو لال کا بیٹا نصیبو لال جیسا ہی نکلے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس کی تربیت چاہت فتح علی خان نے کی ہے نہ کہ نصیبو لال نے۔
کچھ لوگوں نے کہا کہ نصیبو لال ایک عظیم گلوکارہ ہیں لیکن ان کا بیٹا ایک برا پرفارمر نکلا۔ صارفین نے امید ظاہر کی کہ یہ اسکی پہلی اورآخری پرفارمنس ہو۔ بہت سے لوگوں کو نصیبو لال اور ان کے بیٹےکے سنہری بالوں پر بھی اعتراض تھا اور انہوں نے اس کے مضحکہ خیز لباس کا بھی مذاق اڑایا۔
Comments are closed on this story.