Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر شرپسندوں کی فائرنگ

ایک اہلکار زخمی ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے شرپسند فرار ہوگئے۔
شائع 24 جولائ 2024 09:30am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور میں بھی پولیس پر شرپسندوں نے حملہ کیا ہے۔

پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں پر شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے شرپسند فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کی شب کا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

firing

peshawar

POLICE CHECKPOST