Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی عدالت نے انقلابی مبلغ انجم چودھری پر انتہا پسندی کی فردِ جرم عائد کردی

کالعدم المہاجرون کے لیے کام جاری رکھنے کی پاداش میں انجم چودھری کو 30 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔
شائع 24 جولائ 2024 09:12am

برطانیہ کی ایک عدالت نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد انقلابی مبلغ انجم چودھری کو کالعدم المہاجرون کی قیادت کا مرتکب قرار دیا ہے۔ انہیں 30 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔ انجم چودھری کو گزشتہ برس 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی عدالت میں لندن میٹروپولیٹن پولیس کی اینٹی ٹیرر ازم کمانڈ کے سربراہ الیکس مرفی نے کہا ہے کہ المہاجرون کالعدم گروپ ہے مگر انجم چودھری اُس سے وابستہ رہے ہیں اور اب تک اُس کے لیے کام کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں المہاجرون کو 2010 میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ حکومت کا موقف ہے کہ یہ انتہا پسند مسلم گروہ ملک میں شدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے اور جہادی کلچر کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔

انجم چودھری کو داعش سے ہمدردی رکھنے اور اس کی حمایت کرنے کی پاداش میں 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ڈھائی سال بعد اُنہیں ایک برطانوی عدالت نے رہا کردیا تھا۔

انجم چودھری کا تعلق امریکا سے ہے۔ وہ نیو یارک کی اسلامک تھنکرز سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے تقریریں کرتے رہے ہیں۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ پابندی لگائے جانے کے بعد المہاجرون نے اسلامک تھنکرز سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے کام جاری رکھا ہے۔

uk court

ANJUM CHODHARY

ISLAMIC THINKERS SOCIETY

AL MUHAJIRUN

TO BE SENTENCED ON JULY 30