Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشتے دار دکاندار کی 7 سالہ بچی سے زیادتی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا
شائع 23 جولائ 2024 11:47pm

کوٹ ادو میں دکاندار نے سات سالہ بچی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی، پولیس نے بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع سدھاری کے رہائشی شخص کی سات سالہ بیٹی قریبی رشتہ دار شعیب جاڑا کی دکان سے چیز لینے گئی تھی۔

پولیس کے مطابق دکاندار نے بچی کو دکان میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

متاثرہ بچی کے بتانے پر بچی کا والد اسے لیکر تھانہ سٹی کوٹ ادو پہنچا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔