Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”چاکلیٹ کھانے کیلئے ترستی تھی“ یاسر نواز نے مومل شیخ کو ٹرول کردیا

غربت کے بارے میں بتانا اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا
شائع 23 جولائ 2024 11:10pm
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ

پاکستانی شوبز اداکارہ مومل شیخ کی وائرل ویڈیو کلپ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کا تمسخر اڑایا وہیں اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بھی ویڈیو بنا کر اداکارہ کو ٹرول کردیا۔

مومل شیخ ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک مہنگی چاکلیٹ نہ کھانے پر افسوس کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے بچپن میں مالی تنگی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ وہ بچپن میں معاشی طور پر کافی پریشان رہی ہیں یہاں تک ان کے پاس اسکول کی فیس تک جمع کرانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

مومل شیخ نے بتایا کہ وہ اور انکے بھائی شہزاد شیخ دونوں کو ایک فریرو روشر نامی چاکلیٹ بے حد پسند تھی مگر وہ مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری خرید سے باہر تھی۔

جس پر یاسر نواز ان کا مذاق اڑانے انسٹاگرام پر آئے اور ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اداکارہ کے انداز میں بات کرتے ہوئے ان کی نقل اتاری۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردہ ویڈیو میں یاسر نواز نے کہا کہ مجھے نا بچپن سے ہی ایک آئسکریم کھانے کا بہت شوق تھا، اس کا نام ہے فریرو روشر، میں ترستا تھا اور آج اسے بڑے ہوکر کھا رہا ہوں۔ یہ کہنے کے بعد وہ ہنس پڑتے ہیں۔

صرف یاسر نواز نے ہی نہیں بلکہ معروف گلوکار علی گل پیر نے جو اکثر مختلف سیلیبریٹیز اور ماڈلز کی نقل اتارتے نظر آتے ہیں، نے بھی مومل شیخ کو نہیں چھوڑا اور انہیں ٹرول کرتے ہوئے ویڈیو بنا ڈالی۔

Ali Gul Pir

chocolate

Video Viral

Yasir Nawaz

momal sheikh