Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

بنوں میں جو ہوا عمران خان کی سرپرستی میں ہوا، وزیر دفاع

عمران خان اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، یہ تلملائے ہوئے لوگ ہیں یہ ملک بیچ دیں گے، خواجہ آصف
شائع 23 جولائ 2024 10:53pm

وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں عمران خان بغیر اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، احتجاج کی کال دینے کے اعتراف کی بات عمران خان کا سیاسی بیانیہ ہے، عمران خان معافی تلافی کرانا چاہتے ہیں، بنوں میں جو ہوا ان کی سرپرستی میں ہوا، یہ اب اسپیس لینے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن اب کوئی اعتبار نہیں کرے گا۔ابھی تو اعتراف کیا ہے یہ پیروں میں پڑ جائیں گے۔

و زیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، عمران خان سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں ، پرویز الہی، شیخ رشید اور فضل الرحمان کے پاؤں پر گرے ہیں ، اعتراف کی بات عمران خان کا سیاسی بیانیہ ہے ۔

انھوں ے مزید کہا کہ عمران خان معافی تلافی کرانا چاہتے ہیں، عمران خان اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے جو آئی پی پی پر پریس کانفرنس کررہے وہ خود اسکے الٹ کام کررہے ہیں ، ان کی اپنی کالونیوں میں رولا پڑا ہوا ہے۔

بنوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بنوں میں جو ہوا ان کی سرپرستی میں ہوا، حملے کی ہدایت دینے والا کس طرح پاکستانی ہوسکتا ہے ؟ انہوں نے ہر جگہ پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا یہ اب اسپیس لینے کی کوشش کررہے ہیں اگر عمران خان معافی مانگ لیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، یہ تلملائے ہوئے لوگ ہیں یہ ملک بیچ دیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تو ترلوں کی ابتدا ہوئی ہے، یہ بندہ ترلے کرے گا تو اس پر کون اعتبار کرے گا کیونکہ انہیں اپنی ذات کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، اوورسیز ایکٹیوسٹس کی پوری فوج بھرتی کی ہوئی ہے قانون سازی ہونی چاہئے کہ جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہیں انکے حقوق سلب ہونے چاہئے۔