Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

زمین کی جانب تیزی سے بڑھتا سیارچہ ، ناسا نے خبردار کردیا

اس کا سائز لگ بھگ ایک بڑی عمارت جتنا ہے
شائع 23 جولائ 2024 10:25pm
تصویر بشکریہ پکسا بے
تصویر بشکریہ پکسا بے

ایک بلند و بالا سیارچہ (Asteroid) زمین کے قریب سے گزرنے والا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنس دانوں وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام شمسی میں موجود تقریباً 380 فٹ سائز کا ایک سیارچہ 29 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے قریب آرہا ہے۔

ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری کے مطابق یہ زمین کے قریب کا سیارچہ ہے لیکن اسے امکانی طور پر خطرناک سیارچہ نہیں سمجھا جاتا ہے، ناسا نے تسلیم کیا کہ اس کا وجود 35000 این ای اوز سے زیادہ نہیں ہے۔

جبکہ اس کا سائز لگ بھگ ایک بڑی عمارت جتنا ہے گو کہ اپنے حجم کی وجہ سے خدشات ہیں لیکن ناسا کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیارچہ زمین کے لیے خطرناک نہیں ہے۔

ناسا کا مزید کہنا ہے کہ2011 ایم ڈبلیو ون، اپولو کلاس سیارچہ ہے، جو رواں ماہ جولائی کی 25 تاریخ کو دنیا کے قریب سے گزرے گا۔ اس وقت اس کے اور زمین کے درمیان فاصلہ 2.4 ملین میل ہوگا۔

Earth

ASTEROID

2011 MW1