Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

ایس آئی ایف سی کی 10 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ لیا گیا
شائع 23 جولائ 2024 10:15pm

ایس آئی ایف سی کی10ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام صوبوں،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے کراس سیکٹورل پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

متعلقہ وزارتوں نے مستقبل کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے تفصیلی لائحہ عمل بھی پیش کیا ، اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز نے ترجیحی شعبوں میں مختلف اقدامات سے متعلق اہم کراس سیکٹورل معاملات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ۔

صوبوں نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف اقدامات کی تکمیل کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کے نقطہ نظر کو مکمل طور پر اُجاگر کیا گیا ۔ جبکہ کمیٹی نے آئندہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لئے بھی راہ ہموار کی۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی ۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ سطح سرکاری حکام نے بھی شرکت کی

Special Investment Facilitation Council (SIFC)