Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ کی مختصر ترین شادی، جوڑے کے درمیان صرف تین منٹ میں طلاق

دولہا کی حرکت فوری علیحدگی کی وجہ بنی
شائع 23 جولائ 2024 09:32pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دنیا کی مختصر ترین شادی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

کویت میں ایک جوڑے کی شادی کو پانچ منٹ بھی نہیں گزرے تھے، نکاح کے صرف 3 منٹ گزرنے کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی۔

یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق کی وجہ یہ سامنے آئی کہ شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مزاق اُڑایا۔

شادی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر ’بیوقوف‘ کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی ختم کر کے طلاق کی درخواست کر دی۔

جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے۔

Wife

Divorce

Kuwait

Husband

viral

shortest wedding