Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کا دفتر سیل کرنے کے بعد رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

پولیس نے گھر میں داخل ہوکرتوڑ پھوڑ کی، اہل خانہ
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 09:49pm
فائل  فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیاہے۔ صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر اور سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور حافظ زیشان رشید اور رہنما یاسر گیلانی کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماوں کی دوبارہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر کے گھر پولیس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ اہل خانہ کے مطابق پولیس نے گھر میں داخل ہوکرتوڑ پھوڑ کی اور اصغر گجر کو گرفتار کر لیا۔

ادھر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور حافظ زیشان رشید اور پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مرا ہے، چھاپے کے دوران حافظ ذیشان رشید گھر پر نہیں ملے لیکن سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار حافظ ذیشان رشید کے گھر کے باہر موجود ہیں۔

اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار ہوچکے ہیں گزشتہ روز پی ٹی آئی ترجمان حسن روف بھی گرفتار ہوئے ۔

Arrested

Arrest Warrant

pti leaders arrest