Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی ملک بند کرنے کی بات سنتے ہیں، دانیال چوہدری کی پی ٹی آئی پر تنقید

تحریک انصاف پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، لیگی رہنما
شائع 23 جولائ 2024 08:38pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی ملک بند کرنے کی بات سنتے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت کو برباد کیا۔

عمران خان نے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کمزور ہو گا تو استحکام نہیں آسکے گا پھر کوئی جماعت نہ سیاست کرسکے گی اور نہ پارلیمنٹ چل سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کو 200 سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کا بھانجا فوجی وردی لہراتا رہا۔

دانیال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک کےلیے قربانیاں دے رہی ہے، جو شہدا کے مجسموں کو آگ لگائے گا وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتا۔

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)