این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کو حصہ دیا جائے، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکری گئی۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ 14 سال سے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل نہیں ہوئی ، این ایف سی ایوارڈ کی جلد تشکیل کا حکم دیا جائے۔این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کو حصہ دیا جائے ۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ فاٹا کو فنڈ دینا وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ کے پی میں انضمام کے بعد وفاقی حکومت ضم اضلاع کو حصہ نہیں دے رہی، ضم اضلاع کے 150 ارب وفاق کے زمہ ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کی غیر موجودگی میں ضم اضلاع کی مالی ضروریات پوری کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 14 سال سے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل نہیں ہوئی۔اس لئے این ایف سی ایوارڈ کی جلد تشکیل کا حکم دیا جائے اور این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کو حصہ دیا جائے۔
درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، فنانس ڈویژن، نیشنل فنانس کمیشن، کمیشن آف کامن انٹرسٹ، نیشنل اکنامکس کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.