Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : آئی بی اے ٹیسٹ 2021 کے امیدواروں کا احتجاج، صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ پر ٹریفک جام

مظاہرین کی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش، شرکاء کو روکنے کیلئے سڑکوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 08:42pm
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

کراچی میں آئی بی اے ٹیسٹ 2021 کے امیدواروں نے پریس کلب پر احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی۔ جس سے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق پریس کلب کے اطراف کی سڑکیں کنٹینرلگا کر بند کردی ہیں۔ جب کہ گورنر ہاؤس جانے والے راستوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ صرف ایک ٹریک پر ٹریفک چلایا جارہا ہے۔

احتجاج اور سڑکوں پر کنٹینرز لگائے جانے کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ ، میٹرو پول ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہین کمپلیکس، اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ، ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کو سڑکیں کھلوانے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنائی جائے اور جلد سڑکیں کھلوا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

karachi

protest

Traffic Plan