Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کا خطے میں جنگی جنون، نئے بجٹ میں بڑا حصہ فوج کے لیے مختص

بھارت کی وزیرِ خزانہ نے منگل کو لوک سبھا میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا
شائع 23 جولائ 2024 07:40pm
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

بھارت میں پہلا بجٹ مالیاتی سال 2025-2024 کے لیے منگل کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے دفاعی بجٹ کو گزشتہ سال کے پانچ لاکھ 93 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ 21 ہزار 940 لاکھ کروڑ مقرر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ دفاعی بجٹ مکمل بجٹ کا 12.9 فی صد ہے۔

دوسری جانب نئے بھارتی بجٹ کے مطابق 7 سے 10 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ 10 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہوگی۔

modi government

india

new budget

defence budget