Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان اسمبلی مچھلی بازار میں تبدیل، مولانا ہدایت الرحمان کو ایوان سے باہر نکالنے کی ہدایت

مولانا ہدایت الرحمان اور علی مدد جتک کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا
شائع 23 جولائ 2024 07:34pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بلوچستان اسمبلی میں کوئٹہ میں خواتین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ پر گرما گرم بحث ہوئی اس دوران ایوان مچھلی بازار بن گیا، اسپیکر نے مولانا ہدایت الرحمان کو ایوان سے باہر نکالنے کی ہدایت کی۔

صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران حق دو تحریک کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر شیلنگ اور خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کی اور قرارداد لانے کا مطالبہ کیا تاہم پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے علی مدد جتک نے مولانا ہدایت الرحمان کی مخالفت کی۔

جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور علی مدد جتک کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں اراکین کو خاموش رہنے کی ہدایت کی مگر بات نہ ماننے پر آخر کار اسمبلی سارجنٹ سے کہا گیا کہ مولانا ہدایت الرحمان کو اسمبلی سے باہر نکلا جائے جس پر مولانا ہدایت الرحمان خود ہی ایوان سے باہر چلے گئے۔

بلوچستان

Jamat e Islami

Pakistan People's Party (PPP)