زلفی بخاری و دیگر کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات، پی ٹی آٸی بیانیہ کی لابنگ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری، مہربانو اور ساور باری نے برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی روم میں برطانوی ارکان سے ملاقات کی۔ جس میں انھیں پاکستان کے سیاسی حالات سے آگاہ کیا گیا۔
تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، آٹھ فروری کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق برطانوی پارلیمنٹیرینز کو آگاہ کیا۔ برطانوی ارکان کو بتایا گیا کہ الیکشن دھاندلی سے پاکستان کے عوام کی زندگی پر کیا اثر پڑا۔
ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ برطانوی ارکان کو پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھینے جانے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق اس ملاقات کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ پچیس کروڑ عوام کے جمہوری ملک میں کیا ہورہا ہے۔ زلفی بخاری نے پی ٹی آئی پر کریک ڈاؤن اور ورکرز کے اغوا کے حوالے سے بھی برطانوی پارلیمنٹیریز کو آگاہ کیا۔
Comments are closed on this story.