Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انضمام سے متعلق نامناسب الفاظ: باسط علی نے محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایسے ریمارکس کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر
شائع 23 جولائ 2024 06:12pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے انضمام الحق کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے والے بھارتی بولر محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ایک انٹرویو میں سابق لیجنڈری کپتان انضمام الحق کی جانب سے ارشدیپ سنگھ پر لگائے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر کہا تھا کہ اس طرح کے کارٹون جیسے ریمارکس نہیں چلیں گے۔ آپ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں۔

محمد شامی کے اس بیان پر باسط علی نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ شامی کی طرف سے انصمام الحق سے متعلق ایسے ریمارکس کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں، اگر انھوں نے سینئرز کا احترام نہیں کیا تو سال بھر مشکلات کا شکار رہیں گے۔

inzimam ul haq

Ball Tempering

mohammad shami

basit ali