Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا

صرف 58 ریسٹورنٹس کو باقاعدہ طور پر پندرہ فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے، سندھ ریونیو بورڈ
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 09:21pm
Tax on card payments on restaurants in Sindh hiked to 15% - Aaj News

سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔

سندھ ریونیو بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ریسٹورنٹس میں کارڈز سے ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس میں دی جانے والی کمی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

اعلامیے میں وضاحت کی گئی کہ سندھ ریونیو بورڈ میں 17 سو ریسٹورانٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف 58 ریسٹورنٹس کو باقاعدہ طور پر 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جن کا پی او ایس انوائسنگ سسٹم ایس آر بی کے ساتھ جڑا ہے اور جو سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز کے زمرے میں آتے ہیں۔ا ن سے 8 فیصد ایس ایس ٹی کو واپس لیا گیا ہے۔ ریسٹورانٹس اور کسٹمرز میں غلط فہمی پیدا کررہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسٹمرز ایف آر بی کی ویب سائٹ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر ریسٹورانٹ سے ایس آر بی کا تحریر اجازت نامہ مانگ سکتے ہیں۔

tax