Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ : خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق، تعداد 11 ہو گئی

علاقہ مکینوں کا خسرہ سے بچنے کے لیے ٹیمیں روانہ کرنے کا مطالبہ
شائع 23 جولائ 2024 05:45pm

کندھ کوٹ اور گردونواح میں خسرہ وبائی شکل اختیار کرگیا، ایک ہی گھر کے دو بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت دو سالہ شکیل اور ایک سالہ بسمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے تنگوانی کے نواحی گاؤں جیئو ملک کے رہائشی تھے۔

واضح رہے کہ کندھ کوٹ میں گزشتہ ماہ کے دوراں خسرہ سے گیارہ اموات ہوچکیں ہیں ، علاقہ مکینوں نے خسرہ سے بچنے کے لیے ٹیمیں روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Measles