Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا
شائع 23 جولائ 2024 05:23pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور کی عدالت نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ آمنہ عروج کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

خلیل الرحمان قمر کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ آمنہ عروج سے تفتیش درکار ہے، ملزمہ سے مال مقدمہ کی اشیاء ریکور کرنی ہیں، لہذا عدالت ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے اور دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا یا تھا۔

Punjab police

Crime

Khalil ur Rehman Qamar