Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ، رکشہ ڈرائیور کا چہرہ جھلس گیا

واقعے کا مقدمہ تھانہ سچل میں زخمی سکندر کے والد کی مدعیت میں درج کرلیاگیا
شائع 23 جولائ 2024 05:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سچل غازی گوٹھ میں تیزاب گردی کا واقعہ سامنے آگیا، نامعلوم ملزمان رکشہ ڈرائیور پر تیزاب پھینک کرفرار ہو گئے۔

اہلخانہ کے مطابق تیزاب سے سکندر کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے، محمد سکندر کو سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سچل میں زخمی سکندر کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے مبینہ طور پر کسی خاتون سے روابط کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

karachi

acid attack

acid thrown