Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھیتوں میں پانی پینے پر زمیندار نے گدھے کے 2 ٹانگیں کاٹ دیں

پولیس نے مقامی زمیندار کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا
شائع 23 جولائ 2024 05:14pm

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مقامی زمیندار نے اپنے کھیتوں میں پانی پینے کے لیے داخل ہونے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں ،پولیس نے مقامی زمیندار کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع رام پور میں مقامی زمیندار نے اپنے کھیتوں پانی پینے کے لیے داخل ہونے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ جتوئی انضر سکھیرا کے مطابق ملزم نے گدھے کی ٹانگیں کاٹیں۔

پولیس نے گدھے کے مالک بشیر احمد کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم زمیندار سجاد حسین کو گرفتار کرلیا.زخمی ہونے والے گدھے کو محکمہ لائیو سٹاک نے طبی امداد فراہم کردی ہے۔

animal

Donkey leg injury