Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوشگوار تعلقات کے باوجود کرن راؤ نے عامر خان سے طلاق کیوں لی

15 سالہ شادی ختم کرنا آسان نہیں تھا، فلم ساز
شائع 23 جولائ 2024 05:02pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ انڈسٹری کے پرفیکشنسٹ عامر خان سے طلاق لینے کے حوالے سے ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے کئی سال بعد انکشاف کر دیا۔

بالی ووڈ ہدایتکارہ کرن راؤ نے کہا کہ انہوں نے عامر خان سے شادی ان کے والدین کے کہنے پر کی تھی۔

واضح رہے عامر خان اور کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے سال 2021 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

اب طلاق کے تین سال بعد کرن راؤ نے اہم انکشاف کیے ہیں۔

کرن راؤ نے بتایا کہ عامر اور میرے لیے 15 سالہ شادی ختم کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ مجھے اور عامر دونوں کو جذباتی اور ذہنی طور پر اس فیصلے کے لیے تیار ہونا تھا۔

بھارتی یوٹیوب چینل سے گفتگو میں کرن راؤ نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے 1 سال تک عامر خان کے ساتھ بغیر شادی کے رہیں تھیں،والدین کے کہنے پر انہوں نے عامر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی نہ چلنے کی بڑی وجہ غیرمتوازن ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ ہدایتکارہ کرن راؤ نے کہا کہ شادی کے بعد شوہر کے بجائےاہلیہ کو تنہا تمام فرائض انجام دینے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے، عورت پر گھر چلانے، خاندان کو ساتھ رکھنے کی بہت ذمہ داری ہوتی ہے، درحقیقت خواتین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سسرال سے رابطہ قائم کیے رکھیں۔ یہ توقعات بالکل منفی ہیں۔

طلاق کے موضوع پر کرن راؤ کا مزید کہنا تھا کہ عامر سے شادی سے قبل میں کافی عرصہ تک سنگل تھی میں واقعی میں اپنی آزادی کا لطف اٹھاتی تھی کیونکہ میں تنہا تھی، لیکن اب میرے پاس میرا بیٹا ہے اس لیے میں تنہا نہیں ہونا چاہتی۔

Divorce

Aamir Khan

KIRAN RAO

revealation