Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا بھارت مان گیا؟ آئی سی سی میٹنگ کے دوران کیا ہوا

آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کا میلا پاکستان میں سجے گا
شائع 23 جولائ 2024 04:13pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

کولمبو میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ نے جہاں پاکستانی اور بھارتیوں کی توجہ حاصل کی تھی، وہیں اب یوں لگ رہا ہے کہ آئی سی سی بھارت کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار ہے۔

4 روزہ سالانہ کانفرنس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔

جبکہ پاکستان میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے، تاہم اس سب میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے حوالے سے کانفرنس میں بحث کی خبر بھی گرم تھی۔

لیکن بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے حوالے سے کوئی بات ہوئی ہی نہیں ہے۔

جبکہ بی سی سی آئی کے سینئر حکام کے مطابق چیمپئنر ٹرافی کے موضوع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے مابین کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئےسری لنکا پہنچ گئے

بی سی سی آئی حکام کا مزید بتانا تھا کہ یہ دو طرفہ بات چیت نہیں تھی جہاں دونوں بورڈز کی جانب سے اظہار خیال کیا جاتا، چونکہ سالانہ کانفرنس میں یہ ایجنڈا شامل نہیں تھا، تو یہ زیر بحث بھی نہیں آیا۔ ابھی وقت ہے، آئی سی سی اس معاملے کو ’ہینڈل‘ کر لے گا۔

واضح رہے آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے، تاہم بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کی خبریں بھی گرم ہیں۔

BCCI

Indian cricket team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025