Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”کبھی میں کبھی تم“ قسط نمبر5: شرجینا اور مصطفی کی شادی کی رات کے سین پر بحث چھڑ گئی

صارفین ڈرامے سے زیادہ بریانی کو نشانہ بنا رہے ہیں
شائع 23 جولائ 2024 03:57pm

ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ دو مخالف مزاج کے افراد کی کہانی ہے، جو شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔۔ فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے مصطفیٰ اور شرجینا کا کردار نبھایا ہے۔ ڈرامہ میں اب انہوں نے مجبوری میں شادی کر لی ہے۔

مصطفی نے شرجینا کے کہنے پر جلد بازی میں ایک جذباتی فیصلہ کرلیا اور شرجینا کو باہر نکالنے میں مدد کی۔ لیکن اب وہ بہت الجھن میں ہے کیونکہ وہ کوئی ذمہ داری لینے کے لئے ذہنی طور پرتیار نہیں تھا۔ دونوں کی اچانک شادی اوررخصتی ہو گئی ہے اور شادی کی رات کے منظر نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔

اننت امبانی کی شادی میں سلمان خان ’ٹیڑھی نظروں‘ سے کسے دیکھ رہے تھے

ہانیہ کے لئے گرچہ یہ ایک افسوسناک شادی ہے ، لیکن ڈرامے میں اسےاسے ایک ہلکے پھلکےمزاح کا رنگ دیا گیا ہے۔ کیونکہ شرجینا جب پانی اور کھانا مانگتی ہے، تو مصطفی اسے مناسب طریقے سے پیش کرنے کے بجائے بے تکے طریقے سے پوری دیگ سامنے لا کر رکھ دیتاہے۔

پوری قسط کے برعکس ٹھنڈی بریانی کے اس سین پر صارفین زیادہ تبصرے کر رہےہیں۔ جبکہ بہت سے لوگ مصطفیٰ کے گندے کمرے اور خاندان کے ایک نئے رکن کے ساتھ رویے کے بارے میں فکرمند ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani drama