Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوفے کے کپڑوں سے دھبے ہٹانے کے آسان ٹوٹکے

یہ منٹوں میں آپ کے صوفے سے بدبو اوردھول دور کر دیں گے
شائع 23 جولائ 2024 03:27pm

گھروں میں موجود صوفہ ہر ایک کے استعمال میں ہوتا ہے، کبھی ہم اس پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھ لیتے ہیں تو، کبھی اسے آرام کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے،تو کبھی اس پر بچوں کے اسکول اور دفتری کاموں کو نبٹایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ جلد گندا ہو جاتا ہے ،خصوصا اگر گھر میں چھوٹے بچے بھی ہوں یا صوفہ کھلے رنگ کا ہو۔ لیکن اس گندے صوفے کوبھی بغیرڈرائی کلین کے صاف کیا جا سکتا ہے۔

برش کے ذریعے

صوٖفے پرجمی میل اور دھول کو صاف کرنے کے لیے برش کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ کھڑکیوں اور دروازوں کے ذریعے آنے والے دھول اور مٹی کے ذرات آسانی سے صوفے پرجمع ہو جاتے ہیں۔ اس لیے اپ کو چاہیے کہ روزانہ انہیں نرم برسل برش سے صاف کرلیں ۔روزانہ کی صفائی انہیں گندا ہونے سے بچا سکتی ہے۔

سرکہ اور بیکنگ سوڈا چھوڑیں ایک اور آئٹم آزمائیں

گھر کا تیار کردہ کلینر

گھر میں موجود کچھ اشیا سے ایک کلینر تیار کریں۔ ایک گلاس گرم پانی میں آدھا کپ کنڈیشنر اور آدھا کپ سرکہ ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔اب اس لیکویڈ کو ایک اسپرے بوتل میں ڈال دیں اورصوفے پر چھڑکیں۔ کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ اب کسی نرم برش یا اسکرب کی مددسے صاف کریں، تو اس پر جمی دھول ، مٹی یا داغ دھبے آسانی سے صاف ہوجائیں گے۔ اسے ہیئرڈرائر سے سکھالیں ، تاکہ وہ جلد سکھ جائے۔

اسٹیم کلینر استعمال کریں

اسٹیم کلینر دیگر مقاصد کے علاوہ صوفے پر جمی دھول دور کرنے کے بھی کام آسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ویکیوم کلینر میں اسٹیم کلیننگ کو سیٹ کر کے صوفے کا ہر ایک کونہ صاف کر لیا جائے اس طرح اندرکی گندگی کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ اسٹیم آئرن بھی صفائی کے لیے اچھا آپشن ہے۔

بیکنگ سوڈا

اگر صوفے پر صرف دھول مٹی نہ ہو بلکہ داغ دھبے اور بدبو بھی آرہی ہوتو بیکنگ سوڈا کا استعمال بہتر ہے۔ بیکنگ سودا کو صوفے پر چھڑک کراسے تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ بیکنگ سوڈا داغوں کو ہٹا دے گا، اب ویکیوم کلینر سے اسے اچھی طرح صاف کر لیں۔

lifestyle

Hacks

cleaning