Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کیلئے فہرست تیار کرلی

فہرست کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 10:40pm

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے پنجاب سے خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کی فہرست تیار کر لی جبکہ حتمی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پنجاب سے جن ناموں کی فہرست تیار کی گئی ہے، تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر کنول شوزب، سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ روبینہ شاہین کے نام زیرغور ہیں۔

عمران خان نے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا

سابق صدر شمالی پنجاب سیمابیہ طاہر ، فرخندہ کوکب اور صدر وومن وسطی پنجاب شہناز طارق کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر مصباح ظفر ، سابق رکن قومی اسمبلی روبیہ جمیل اور فروری 2024 کے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے امیدوار ریحانہ ڈار کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پنجاب سے خدیجہ شاہ، سابق صدر خواتین ونگ راولپنڈی فرح آغا ، سابق صدر خواتین ونگ وسطی پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد کا نام بھی شامل کیاگیا ہے ۔

سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی اہلیہ رابیعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ کا نام بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل ہے، جس کی حتمی منظوری بانی تحریک انصاف عمران خان دیں گے۔

punjab

National Assembly

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

women reserved seats