Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی 13ویں بار کمان سنبھال لی

تبدیلی کمان کی تقریب بحرین میں میں منعقد ہوئی
شائع 23 جولائ 2024 03:15pm

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان 13ویں مرتبہ سنبھال لی، تبدیلی کمان کی تقریب بحرین میں واقع US NAVCENT کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی، کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کا مشن سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میری ٹائم سیکورٹی کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر کموڈور عاصم سہیل ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی، ‏CTF150 کے زیر نگرانی علاقہ دنیا کے چند پیچیدہ اور اہم بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کی 13ویں بار کمان کی ذمہ داری دراصل شراکت دار بحری افواج کی جانب سے پاک بحریہ پراعتماد کی مظہر ہے۔

قبل ازیں تبدیلی کمان کی تقریب میں پاکستان اور کینیڈا کے سفیروں، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈر رائل بحرین نیوی اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Pakistan Navy

اسلام آباد

Bahrain

Combined Task Force 150