Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کےبعد نتاشا اپنے بیٹے کے ساتھ تفریحی دن گزارنے کے لیے روانہ

ویڈیو اور تصاویر شیئر کر دی
شائع 23 جولائ 2024 02:47pm

نتاشااسٹینکووچ نے کچھ روز پہلے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈے سےعلیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ علیحدگی کے اعلان کے بعد نتاشا اپنے بچے کو لے کر ممبئی سےاپنے آبائی شہر سربیا چلی گئیں، جہاں سے وہ اپنی تصاویر اور اور ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں ۔

حال ہی میں انہوں نے اپنےبیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں، جس میں وہ کسی تفریحی مقام پر انجوئے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر میں نتاشا نے یہ بھی لکھا کہ ’خوشی سے بھرا ہوا دل

میری گمشدگی کی بڑی وجہ عزیزاقارب سے پہنچے والی تکلیف ہے، گروچن سنگھ

یاد رہے کہ نتاشا نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ پوسٹ کیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اور ہاردک پانڈیا اب ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار سال ایک ساتھ رہنے کے بعد ہاردک اور میں نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

entertainment

lifestyle

hardik pandya