Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان نے منوج باجپائی کی فلم ’دی فیملی مین‘ اور اداکار کی تعریف کی

منوج باجپائی کوحیرت انگیز اداکار کہہ دیا
شائع 23 جولائ 2024 01:53pm
تصویر بذریعہ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ انٹرنیٹ

پاکستانی اداکارفواد خان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نہ صرف پاکستان، بلکہ بھارت میں بھی موجود ہے۔ حالانکہ انہوں نے بالی وُڈ میں صرف تین فلموں میں کام کیا ہے۔ لیکن اپنی بہترین پرفارمنس جاندار اداکاری اور پر کشش شخصیت کے باعث آج بھی بھارتی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ فواد خان اس وقت ویب ڈرامہ سیریز ”برزخ“ کی وجہ سے بھی بہت زیادہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اس مشہور پاکستانی ادا کارنےحال ہی میں بالی ووڈ کے ایک باصلاحیت فنکار منوج باجپائی کے کام کی تعریف کی اور انہیں ایک حیرت انگیز اداکار قرار دیا۔

راحت فتح علی خان کی دبئی میں گرفتاری کی حقیقت سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ،انہیں حال ہی میں ہندی اوٹی ٹی شو ”دی فیملی مین“کو دیکھنے کا اتفاق ہوا، جس میں انہیں اداکار منوج باجپائی کی اداکاری بہت پسند آئی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ، کیا وہ کرن جوہر، رنبیر کپور اور سونم کے ساتھ اب بھی رابطے میں ہیں تو انہوں نے کہا کہ، ان سے کبھی چیٹ پر اور کبھی فون پربات ہوجاتی ہے۔ میری کپور فیملی سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور اسی طرح کرن اور شکون کے ساتھ بھی احترام اور پیار کا رشتہ قائم ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ میں اپنے مختصرقیام کے دوران فوادخان نے رنبیر کپور، کرن جوہر اور سونم کپور سمیت بڑی شخصیات کے ساتھ کام کیاتھا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle