Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا، مریم نواز

یہ جماعت نہیں، انتشاری ٹولہ ہے، ان کا مقصد شرپسندی سے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 23 جولائ 2024 01:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بالآخر نو مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا، نو مئی کے مجرم نے منصوبہ اور سہولت کاری کا اعتراف کیا، یہ جماعت نہیں، انتشاری ٹولہ ہے، ان کا مقصد شرپسندی سے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے جبکہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا، پیٹرول بم بنانےاورریاست پرحملےکی تربیت دی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ 4 ماہ ٹانگ پرپلسترباندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی، یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ائیرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤس جلائے گئے، شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں، شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کرتے ہوئے اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

پی ٹی آئی مریم نواز کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی پوزیشن میں ہے، عون عباس

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا، ان کی قیادت کے۔خلاف بدزبانی کی، سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے، دھرنے سےچین کے صدر کا دورہ نہ ہونے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے، پولیس کے سرپھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پہ گندے کپڑے دھوئے، ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

Maryam Nawaz

9 May Cases

CM Punjab Maryam Nawaz