Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موت سے پہلے راجیش کھنہ نے امیتابھ بچن کو کیا کہا تھا

راجیش کھنہ سے امیتابھ بچن کی آخری ملاقات موت سے ایک دن قبل ہوئی تھی
شائع 23 جولائ 2024 12:50pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

بھارتی اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

امیتابھ بچن کا ایک ایسا بیان بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں انہوں نے اداکار راجیش کھنہ کے آخری لمحات میں ان سے کی جانے والی بات کے بارے میں بتایا۔

راجیش کھنہ کی موت کے ایک دن بعد امیتابھ بچن کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا۔

راجیش کھنہ جولائی 2012 میں کینسر میں مبتلا ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے، جس پر امیتابھ بچن کی جانب سے اداکار کی موت کے بعد آخری گفتگو کا احوال سنایا گیا تھا۔

یہ احوال اگرچہ اداکار نے 2012 میں سنایا مگر بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر اس طرف توجہ دی جا رہی ہے۔

ایشوریا سے طلاق، امیتابھ بچن نے زندگی میں بڑی تبدیلی کا اعتراف کرلیا

جس میں امیتابھ بچن کی جانب سے بتانا تھا کہ راجیش کھنہ سے ملنے گئے تھے، جہاں اداکار نے ان کا ہاتھ تھام کر کہا کہ ’وقت آ گیا ہے، پیک اپ‘۔

اگرچہ یہ چند الفاظ تھے تاہم اس کا اثر امیتابھ بچن پر کچھ یوں ہوا تھا کہ راجیش کی موت کے بعد بھی ان کے الفاظ امیتابھ بچن کو یاد آ رہے تھے۔

کیا امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ کے چھوٹے قد پر طنز کیا؟

دوسری جانب واضح رہے ان دنوں امیتابھ بچن اپنی بہو ایشوریا رائے کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہے ہیں جہاں ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Cancer

death

Amitabh Bachchan

RAJESH KHANNA

last words