Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوان بہن کی اچانک موت نے ونیزہ کی زندگی کو کیسے بدل دیا

ایشاکا 25 سال کی عمرمیں ایک کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا
شائع 23 جولائ 2024 12:53pm

ونیزہ احمد ایک مشہور پاکستانی ٹاپ ماڈل ہیں ، جنہوں نے کئی سالوں تک فیشن انڈسٹری میں کام کیا۔ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ انہوں ںے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ونیزہ اپنی ذاتی زندگی میں شادی شدہ ہیں اور دو خوبصورت بیٹیوں کی ماں ہیں۔

حال ہی میں ونیزہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی ،جس میں انہوں نے اپنی چھوٹی بہن اییشا کے بارے میں تفصیل سے بات کی، جن کا 25 سال کی عمرمیں ایک کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا ۔ ونیزہ نے یہ بھی شیئرکیا کہ یہ حادثہ ان کی زندگی میں کیا بڑی تبدیلی لے کرآیا۔ اور اس نے ان کی زندگی کا رخ کیسے موڑ دیا۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

ونیزا نے اپنی بہن کے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ، میری بہن کی اچانک موت نے میری زندگی کوبدل دیا۔ ہم ہر وقت مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہٰیں، اور اسلام سے دور ہوجاتےہیں۔ لیکن اور مجھے یہ احساس ہواکہ ہمیں جو کچھ مانگنا ہے وہ اللہ ہی سے مانگنا ہے اور اسی پر توکل کرنا چاہیے۔ اس سے پہلےمیں نماز نہیں پڑھتی تھی، قرآن شریف بھی اگر پڑھ لیتی تو اس پر عمل نہیں کرتی تھی، لیکن اس کی اچانک موت نے مجھے اللہ کے نزدیک کردیا، مجھے اس کی موت کے ڈپریشن میں یہ آگاہی ہوئی کہ اس کی زندگی ہی اتنی تھی۔ وہ یقینی طور پر بہتر جگہ پر ہے، مگر ہمیں یہ احساس دے گئی کہ جو لمحہ ہمیں میسر ہے، ہمیں اسی لمحے میں جینا ہے۔ اور جو نعمتیں اللہ نے ہمیں دی ہیں ۔ ہمیں ان نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

ونیزہ نے یہ بھی کہا کہ میری بہن کو تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق تھا۔ اور اس کی تعلیمی پرفارمنس ہمیشہ اچھی رہی تھی۔ اس لیے میں اپنے پاس موجود رقم سے اسے اعلی تعلیم کے لیے باہر بھجوایا۔ ِ حالانکہ میرے پاس اپنا گھر نہیں تھا اورمجھے گھر خریدنا تھا۔ لیکن میں نے اس کی پڑھائی کو ترجیح دی اور اپنا گھر نہٰیں خریدا۔ لیکن مجھے اس کا بالکل بھی افسوس نہیں ہے اور میں مطمئن ہوں۔

ونیزہ احمد کی بہن ایشا صدف خواجہ 2019 میں ایک خوفناک کار حادثے میں انتقال کر گئی تھیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity