Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ جرگے میں ہونے کا انکشاف

قتل میں میاں بیوی کے والدین کی رضا مندی شامل تھی، پولیس
شائع 23 جولائ 2024 12:10pm

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ پسند کی شادی کرنے والوں کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں کو چاقوؤں کے وار اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی۔ واقعہ سے متعلق تازہ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی میں منگھوپیر میں میاں بیوی کے قتل کا فیصلہ جرگے میں ہوا تھا۔ قتل میں میاں بیوی کے والدین کی رضا مندی شامل تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فریقین نے مقدمے کے اندراج سے انکار بھی کیا. مقتولہ سائرہ کی والدہ اور خالہ نے قتل میں اہم کردارادا کیا، سائرہ کی والدہ بہن کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور کافی دیر تک بات ہوتی رہی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی ماں نے ہی ملزمان کو گھر کے اندر بلایا، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، چھریوں کے وار بھی کیے، گھر سے 30بور پستول کے 4خول،2سکے اور دیگر سامان برآمدا ہوا۔

karachi