Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

خود کی عزت کرنا سیکھیں، لوگ بھی آپ کی عزت کریں گے

ہم اپنے لیے کیا کر سکتے ہیں، فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
شائع 23 جولائ 2024 11:55am

زندگی میں عزت نفس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ کیونکہ یہ ہمیں زندگی میں پیش آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے ، لچکداری اور ہماری صحت سے متعلق شعور فراہم کرتی ہے، محققین کا کہنا ہے کہ عزت نفس کو تعلق خود سے محبت اور خود اعتمادی سے ہے۔

عزت نفس کی ضد بےعزتی ہے۔ آپ کو کچھ مثالوں سے واضح ہوجائے گا کہ آپ اپنی کتنی بےعزتی کر رہے ہیں۔

آپ خود کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔( مثلا میں اچھا نہیں ہوں، میں کھبی بھی کچھ صحیح نہیں کر سکتا ہوں)

کانٹیکٹ لینس ، احتیاط کیجیے کہیں اس خوبصورتی کی بھاری قیمت نہ چکانی پڑ جائے

آپ لوگوں کو انکار نہٰیں کر سکتے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ آپ کا ناجائز فائدہ اٹھاجاتے ہیں۔

اپنی صلاحیتوں ، مہارتوں اور کامیابیوں پر کم توجہ دیتے ہیں۔

آپ خود کا خیال رکھنے کے لیے وقت نہیں نکال پاتے ہیں۔

آپ اپنی خواہشات اور جذبات کا احترام نہیں کرتے ہیں۔

اگر چہ پرانی عادات کو بدلنامشکل ہوتا ہے،خصوصاجب وہ پختہ ہو جائیں۔ خاص طور پر جب ہمیں معلوم نہ ہو کہ شروع کہاں سے کرنا ہے۔ دی گئی تجاویزات آپ کی زندگی اور سوچ کو بدلنے کے لیے ہو سکتا ہے کہ ناکافی ہو ،تاہم یہ ایک گائیڈ لائن ضرور فراہم کر سکتی ہے۔ کیونکہ بہرحال عزت نفس کی مشق کی جائے تو عادات میں سدھار آسکتا ہے ۔ ایک بات ذہن نشین رکھیں ،کہ جب تک آپ خود اپنی عزت نہیں کریں گے، لوگ بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لیں گے۔

اپنی ترجیحات پر غور کریں

ایک فہرست بنا لیں کہ آپ کی زندگی میں کیا اہم ہے، آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، آپ کی ضروریات کیا ہیں۔ یہ غور کریں کہ آپ کے پاس کیا سہولیات میسر ہیں اور آپ ا س سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں

یہ جانچنے کا ایک اچھا طریقہ ہے کہ آپ اپنا احترام کر رہے ہیں یا نہیں۔ اور آس پاس کے لوگوں کا آپ کے ساتھ کیسا رویہ ہے۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ لوگ آپ کا حترام نہیں کرتے ہیں یاآپ کو نظر انداز کرتے ہیں ، تو پھر غور کریں کہ اپ اپنے تعلقات میں کس طرح تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ بنیادی نکتہ یہ ہے کہ یہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ، اگر آپ خود کی لوگوں میں عزت کرواناچاہتے ہیں تو اپ کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کے آگے نہ جھکیں۔ جو آپ کی پروہ نہیں کرتے ہیں یا کوئی حد پار کر جاتے ہیں۔

خود کی دیکھ بھال کریں

سب سے اہم بات یہ ہے کہ خود کا خیال رکھنا آپ کا بنیادی حق ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جب ہم اپنے احساسات اور جذبات کو احترام کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کہیں ہم اپنے آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ ہم بھی احترام اور محبت اور خوشی کے مستحق ہیں۔ جتنی زیادہ ہم اپنی خواہشات اور ضروریات پر توجہ دیتے ہیں، عزت نفس اتنی ہی زیادہ ہماری زندگی میں داخل ہو جاتی ہے ۔

اپنے دوست بنیں

ہمارا سب سے بڑا نقاد ہمارے اندر ہی ہوتا ہے ،جب ہم کسی معاملے میں گڑ بڑ کرتے ہیں۔ گڑ بڑ ہر انسان سے ہوتی ہے، اس لیے خود کو معاف کرنا سیکھیں۔

اس کے علاوہ ایسی کوئی سرگرمی یا مشغلہ ڈھونڈیں ، جو آپ کو پسند ہو اور اپنے شیڈول میں سے ان کے لیے وقت نکالیں ،جو آپ کی روح کو تسکین دے اور اپ اس سے لطف اندوز ہوں۔

جب ہم اپنے اندرونی جذبات کااحترام کریں گے، تو ہمارے اندرخود بخود عزت نفس پروان چڑھے گی۔

lifestyle

self respect