بارش کے موسم میں مصالحے دار چائے کا لطف اٹھائیں
جب شہر میں ساون کا موسم ہو، اور رم جھم بارش برس رہی ہو تو صرف گرما گرم سموسے اور پکوڑوں کی طلب ہی نہیں بڑھ جاتی، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک گرم چائے یا کافی مل جائے تو طبیعت کو سکون مل جاتا ہے اوراگر اس چائے میں کچھ مصالحوں کو شامل کر کے اس کا ذائقہ بڑھا دیا جائے تو مزہ دو بالا ہو جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک ترکیب آج پیش خدمت ہے۔ اسے ازمائیں اور بارش کا بھر پور لطف کریں۔
اجزا
- سبز الائچی، 1-2 عدد
- لونگ، 3 کھانے کے چمچ
- دار چینی، 2 عدد
- کالی مرچ، 1/2چائے کا چمچ
- جائفل، 1 چائے کا چمچ
- ادرک، 1/4 کپ
ترکیب
ایک برتن کو گرم کریں اور اس میں لونگ، کالی مرچ اور الائچی کو بھون لیں۔ ایک منٹ کے بعد ، انچ کو بند کردیں، اور جائفل، ادرک، اور دار چینی کو اسی برتن میں ڈال دیں۔
ایک منٹ کے لیے ان تمام اجزا کو بھون لیں اور انہیں ایک طرف ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
ایک خشک جار میں ان تمام مصالحوں کو پس لیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ان کے اندر کوئی نمی نہ ہو۔
انہیں ایک باریک پاوڈر کی شکل دے دیں اور ایک ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔
آپ جب کبھی چائے بنائیں، تو اس کے اندر ایک چٹکی اس مصالحے مکسچر کی ضرور شامل کر لیں۔اور انہیں اچھی طرح ہلا لیں۔
Comments are closed on this story.