Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایتھو پیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 157 افراد ہلاک

شدید بارش ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ سے بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 12:32pm

افریقی ملک ایتھو پیا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 157 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ جنوبی ایتھوپیا میں دو مٹی کے تودے گرنے کے بعد کم از کم 50 لاشیں نکالی گئیں ہیں۔

جنوبی ایتھوپیا کی علاقائی ریاست کے ضلع گوفا کے حکومتی ترجمان کاساہون ابینیہ نے کہا کہ شدید بارش ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ سے بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے۔ حکام نے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

جنوبی ایتھوپیا کے علاقے گوفا کے ضلعی جنرل ایڈمنسٹریٹر میسکر مٹکو نے بتایا کہ مقامی افراد بشمول پولیس جائے وقوع پر جمع ہوئے تاکہ ان افراد کو بچایا جا سکے جو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے، اسی وقت دوسری بار لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے سبب جمع ہونے والے افراد ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ کیا کہ مرنے والوں میں خواتین، بچے اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

killed

Ethiopia

Ethiopia landslide