Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیروں کی صفائی کے آسان طریقے آپ کی شخصیت کو پرفیکٹ بناسکتے ہیں

پاوں ہماری شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں
شائع 23 جولائ 2024 09:23am

چہرے اور ہاتھوں کی طرح ہمارے پاوں بھی ہماری توجہ چاہتے ہیں۔

ہمارے پاوں ہماری شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کسی سے ملتے وقت سب سے پہلے جس چیز پر نظر پڑتی ہے، وہ ہمارے پاوں ہوتے ہیں اور اگر ان کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو وہ ہماری شخصیت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ یہاں ہمارے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کریں اور صاف ستھرے پاوں پا کر ایک بہترین شخصیت کے مالک بن جائیں۔

خوبصورتی کی دنیا میں آئس کیوبس کے فوائد

کافی اور ناریل کا تیل

اس سکرب کو بنانے کے لیے کسی لمبے چوڑے سازوسامان کی ضرورت نہیں ہے۔ 2 چائے کے چمچ پسی ہوئی کافی میں 2 چائے کے چمچ چینی اور ایک چمچ ناریل کا تیل ملا کر ایک اچھا سا پیسٹ بنا لیں۔ پھر تھوڑی سی مقدار لے کر اس سے پاوں کو اچھی طرح رگڑیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد پاوں کو سادہ پانی سے دھو لیں۔ یہ اسکرب پاوں کی صفائی کا سب سے آسان نسخہ ہے۔

عرق گلاب اور صندل کا پوڈر

گلاب کا پانی جلد کی صفائی کے لیے کسی موئسچرائزر سے کم نہیں، اسی طرح صندل کی لکڑی جلد کو قدرتی چمک دینے کے لیے مشہور ہے۔ان دونوں چیزوں کو مکس کر کے ایک پیسٹ بنا لیں۔اور اس پیسٹ سے اپنے پاوں اور ایڑیوں کو تقریبا پندرہ منٹ تک رگڑیں اور اسے خشک ہونے دیں۔ جب یہ مکسچر خشک ہو جائے تو اسے اہستہ آہستہ رگڑ کر دھو ڈالیں اور پھر کسی صاف کپڑے سے پونچھ لیں۔

بیکنگ سوڈا اور لیموں کا رس

پیروں کو صاف کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ لیموں کے رس میں ایک ایک چٹکی چینی اور ایک چٹکی بیکنگ سوڈا ملا لیں اور اس اسکرب سےپیروں کو گول دائروں کی شکل میں مساج کریں۔ آپ چاہیں تو اسے ٹوتھ برش کی مددسے بھی رگڑ سکتی ہیں۔ پاوں کو صاف کرنے کے بعد انہیں پونچھ لیں۔

یومیس پتھر اور برش

یہ نسخہ ہماری نانی دادیوں کے زما نے کا آزمودہ ہے۔ آپ آج کے ماڈرن دور میں بھی اسے آزما سکتی ہیں۔ یومیس اسٹون اور برش تو تقریبا ہر گھر میں ہوتا ہےاور جلد کے مردہ خلیوں کو آسانی کے دور کر دیتا ہے۔ روزانہ نہاتے وقت ان سے پیروں کو صاف کریں اور انہیں چمکدار اور صاف بنائیں۔

Women

lifestyle

Skin care

beauty