Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے برازیلین نیول چیف کی ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
شائع 23 جولائ 2024 08:50am

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے برازیلین نیول چیف ایڈمرل آندرے لوئس سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈیز نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور برازیل کی بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئس سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈیز کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلین نیول چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

rawalpindi

CJCSC

ISPR

brazil

general sahir shamshad mirza

Chairman Joint Chiefs of Staff Committee

sahir shamshad mirza

brazilian navy