Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات میں حسینہ حکومت کیخلاف احتجاج کرنیوالے 57 بنگلہ دیشی گرفتار

ایمنسٹی انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات کے عدالتی فیصلے کی مذمت کی ہے
شائع 23 جولائ 2024 08:44am

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے خلیجی ریاست میں بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف مظاہرہ کرنے پر 57 بنگلہ دیشیوں کو طویل قید کی سزا سنائی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں سرکاری خبر رساں ادارے کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق تین نامعلوم ملزمان کو ”جمعہ کو متحدہ عرب امارات کی کئی گلیوں میں فسادات بھڑکانے“ کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ 53 دیگر کو 10 سال اور ایک کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کا حوالہ دیا کہ ان اجتماعات کا کوئی مجرمانہ ارادہ نہیں تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات کے عدالتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں میں فورسز کو امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے جبکہ پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 150 سے تجاوز کرچکی ہے اور بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچنے کی خبریں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی ایک کمپنی مغربی بنگال سے بنگلہ دیش میں داخل ہوئی ہے۔

کوٹہ ختم ہونے پر بھی بنگلہ دیش میں ہنگامے نہ تھمے، حکومت مخالف رجحان زور پکڑگیا

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں احتجاج مؤثر طور پر غیر قانونی ہیں، جہاں غیر ملکی آبادی کا تقریباً 90 فیصد حصہ ہیں۔ بنگلہ دیشی تارکین وطن کا تیسرا سب سے بڑا گروپ ہے۔

احتجاجی رہنماؤں میں سے بعض نے بنگلہ دیشی حکومت کو ملک گیر کرفیو ہٹانے اور انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا۔ وہ ان اہلکاروں کے استعفے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں جن پر وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کا الزام لگاتے ہیں۔

بدامنی ان سب سے سنگین چیلنجوں میں سے ایک ہے جن کا سامنا شیخ حسینہ کو مسلسل 15 سالوں میں ملک کی وزیر اعظم کے طور پر کرنا پڑا ہے۔

مزیدپڑھیں:

شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج کے بنگلہ دیش میں داخلے کی اطلاعات

خوں ریز تحریک پر بنگلہ دیشی جامعات بند، پاکستان طلبہ کیلئے خطرہ بڑھ گیا

UAE

Bangladesh

bangladesh supreme court

BANGLADESHI RIOTS