Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی
شائع 22 جولائ 2024 11:44pm

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ اگلے تین دنوں کے دوران ، پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ میں ہائی لیول فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران جموں کے با لائی علاقوں موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ کے مقامی ندی نالوں بشمول نالہ ایک، دائیک، اور پلکھو میں شدید طغیانی متوقع اور ملحقہ علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ جبکہ علاوہ فلیش فلڈنگ ذریعہ آمدو رفت میں خلل، عمارتوں اور فصلوں و مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی سیلابی پانی کو پار کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کرلیں ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق چھ انچ کا سیلابی پانی پیدل افراد کیلئے نقصان دہ بن سکتا ہے جبکہ محض ایک فٹ سیلابی پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں سیلاب کے دوران پل خطرناک ہو سکتے ہیں۔

NDMA

Pakistan Flood